جنسی بے راہروی کا مَردوں کیلئے سائنسدانوں نے ایک اور خوفناک نقصان بتادیا، جان کر کوئی بھی توبہ پر مجبور ہوجائے

http://pakistanlivenews.com/2016/05/05/1149


ہوسٹن (نیوز ڈیسک) جنسی تعلق کے ذریعے متعدد جسمانی بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں سب جانتے ہیں لیکن کیا جنسی تعلق سے دماغی بیماریاں بھی منتقل ہوسکتی ہیں؟ اس اہم سوال کا جواب تلاش کرنے والے سائنسدانوں نے امریکا میں کی گئی حالیہ تحقیقات کے بعد خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔اخبار ڈیلی میل کے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ جن مردوں میں جنسی تعلق سے منتقل ہونے والے انفیکشن کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے ان میں دماغی بیماریوں کی شرح بھی زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 18سے 65 سال عمر کے 808 افراد کے خون کے نمونے لے کر تجزیہ کیا گیا۔ ان افراد کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے گروپ میں شامل 277افراد میں کوئی ذہنی بیماری موجود نہیں تھی، دوسرے گروپ کے 261 افراد شیزوفرینیا کی دماغی بیماری میں مبتلا تھے، جبکہ تیسرے گروپ کے 270 افراد بائی پولر دماغی بیماری میں مبتلا تھے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ذہنی بیماری کے شکار افراد میں جنسی تعلق سے منتقل ہونے والے انفیکشن کی شرح تقریباً 26 فیصد تھی، جبکہ اس کے برعکس جن افراد میں ذہنی بیماری موجود نہیں تھی ان میں یہ انفیکشن 14 فیصد پایا گیا۔سائنسدان ڈاکٹر ایملی سیورانس کا کہنا تھا کہ انفیکشن کی موجودگی قوت مدافعت کی کمی کی طرف اشارہ کرتی ہے، اور قوت مدافعت میں کمی کا تعلق دیگر بیماریوں کی طرح ذہنی بیماری سے بھی ہوسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تحقیق کو ذہنی بیماری اور جنسی تعلق سے پھیلنے والے انفیکشن کے براہ راست تعلق کا ثبوت نہیں کہا جا سکتا، البتہ بالواسطہ طور پر اس تعلق کی موجودگی واضح نظر آتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

جو خواتین یہ کام کرتی ہیں وہ شادی کے بعد خواجہ سرائوں کو جنم دیتی ہیں۔۔۔سائنس اور تحقیق کا ایسا دعویٰ جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

مردانہ کمزوری دوری کرنے کا صدیوں پرانا اور آزمایا ہوا سستا ترین نسخہ تو گھر میں بیٹھ کر بھی تیار ہوسکتا ہے